23 ستمبر، 2014، 6:13 PM

شام

شام میں امریکہ کے پہلے فضائی حملے میں 120 سلفی وہابی دہشت گرد ہلاک

شام میں امریکہ کے پہلے فضائی حملے میں 120 سلفی وہابی دہشت گرد ہلاک

مہر نیوز/23 ستمبر/ 2014 ء :شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف پہلی امریکی فضائی کارروائی کے دوران داعش کے کم از کم 70 دہشت گرد اور القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ کے 50 دہشت گرد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں ان حملوں میں امریکہ کو سعودی عرب ،اردن، قطر، امارات اور بحرین کا بھر پور تعاون حاصل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف پہلی امریکی فضائی کارروائی کے دوران داعش کے کم از کم 70 دہشت گرد اور القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ کے 50  دہشت گرد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں ان حملوں میں امریکہ کو سعودی عرب ،اردن، قطر، امارات اور بحرین کا بھر پور تعاون حاصل ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکہ کے جنگی طیاروں نے شام کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 70 سے زائد داعش دہشت گرد اور تقریبا 50 القاعدہ کے دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ادھر بحرین کا کہنا ہے کہ اس کے جیٹ طیاروں نے بھی داعش کے خلاف امریکی فضائی کارروائی میں حصہ لیا، وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بحرین کی ایئر فورس نے خلیج تعاون کونسل اور دیگر اتحادی ممالک کی فضائیہ کے ساتھ مل کر شام میں داعش اور النصرہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جبکہ خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور قیام امن کے لئے عالمی کوششوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔ داعش دہشت گردوں کے خلاف امریکہ کو فضائی حملوں میں سعودی عرب ،اردن، قطر، امارات اور بحرین کا بھر پور تعاون حاصل ہے۔ یہی وہ عرب ممالک ہیں جو پہلے امریکہ کے ساتھ ملکر داعش دہشت گردوں کو مالی اور جنگی وسائل فراہم کرتے رہے ہیں۔

News ID 1841154

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha